حسین حقانی کے خلاف2 اعشاریہ 7 ملین ڈالرکے سیکرٹ فنڈ کے غلط استعمال کے الزام میں مقدمہ درج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 15:39

حسین حقانی کے خلاف2 اعشاریہ 7 ملین ڈالرکے سیکرٹ فنڈ کے غلط استعمال کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف2 اعشاریہ 7 ملین ڈالر سیکرٹ فنڈ کے مبینہ غلط استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حسین حقانی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے اسلام آباد نے درج کیا، حسین حقانی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 420 درج کیا گیا،ایف آئی اے نے وزارت خارجہ سے پاکستانی سفارتخانے کی متعلقہ دستاویزات بھی طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کی براہ راست ہدایت پر درج کیا گیا۔دوسری طرف حسین حقانی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ انہیں اپنا عہدہ چھوڑے 6 سال گذر گئے ، شکر ہے بھینس چوری کا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات ریڈ وارنٹ کے لیے ایف آئی اے کی درخواست مسترد ہونے پر لگائے گئے، اب کیس انٹر پول کے ضوابط پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ انٹرپول سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیس کی حیثیت کو دیکھے گی اور اس کیس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان آنے سے اس لیے انکار کیا کہ زندگی خطرے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :