پنجاب میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل مارچ 15:39

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا، جس کے بعد سرکاری اورنجی سکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جبکہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :