مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا پاک ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار

دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے ،ْ ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 15:45

مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا پاک ایران تعلقات پر اطمینان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے پاک ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات‘ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کو لاحق مشترکہ خطرات اور مواقع کی نشاندہی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :