پتہ نہیں کرکٹ میں اکمل براداران اور سیاست میں شریف براداران کی اجارہ داری کب ختم ہو گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 15:56

پتہ نہیں کرکٹ میں اکمل براداران اور سیاست میں شریف براداران کی اجارہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی عرفان اطہر قاضی کا اپنے ایک کالم میں کہنا ہے کہ پتہ نہیں کرکٹ میں اکمل براداران اور سیاست میں شریف براداران کی اجارہ داری کب ختم ہو گی۔تفصیلات کے مطابق معرو ف کالم نگار عرفان اطہر قاضی نے اپنے ایک کالم ’دیکھو تبدیلی آ گئی‘ میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعطم نواز شریف تیس سال اقتدار میں رہنے کے بعد اب انقلاب لانے کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان اطہر کا مزید لکھنا تھا کہ میاں صاحب نے 70سالہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے۔ بہتر تھا اگر نواز شریف اعلان بغاوت کرتے ہوئے ا ن 70سالوں میں سے اپنے اقتدار کے 35سال مائنس کر دیتے۔لیکن پتہ نہیں کرکٹ میں اکمل براداران اور سیاست میں شریف براداران کی اجارہ داری کب ختم ہو گی۔کیونکہ نواز شریف 35سال اقتدار میں رہنے کے بعد ایک بار پھر سے انقلاب لانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :