ماہرین زراعت کی کسانوں کو کماد کی کٹائی 15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 17:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)کاشتکاروں کو مونڈھی فصل رکھنے کیلئے کماد کی کٹائی کل15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ اس وقت رکھی گئی کماد کی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں کمادکے زیرکاشتہ رقبہ میں سے 40 سی45 فیصدرقبہ پر مونڈھی فصل رکھی جاتی ہے تاہم گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی بہترپیداواری صلاحیت پرمنحصرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دسمبراورجنوری کے آغاز میں رکھی گئی فصل میں سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشید ہ آنکھیں مرجاتی ہیں اسلئے مونڈھی فصل کے کھیت کے چنائو کیلئے لیرافصل کا بیماریوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار گری ہوئی فصل سے آئندہ فصل کیلئے مونڈھی فصل نہ رکھیں اور فصل کاٹتے وقت گناسطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا اٴْگائیں کیونکہ اس سے زیرزمین پڑی آنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجو دسنڈیاں تلف ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مونڈھی فصل کی اچھی پیداوار کیلئے ناغوں کوبروقت پٴْرکریں اور ناغے پٴْر کرنے کے لئے علیحدہ نرسری لگائیں