ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملا قات

پاک ایران تعلقات میں بہتری سمیت خطے کی صورتحال پر تبا دلہ خیال

منگل 13 مارچ 2018 17:57

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جے ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات مین پاک ایران تعلقات میں بہتری سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا دارومدار مغربی ایشیائی ممالک کے تعاون میں ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے تعاؤن کی ضرورت ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سرحدی سیکیورٹی میں بہتری کو دونوں ممالک کے حق میں قرار دے دیا