Live Updates

عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف ،احسن اقبال اور مریم نواز کیخلاف درخواست دائر

منگل 13 مارچ 2018 18:00

عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف ،احسن اقبال اور مریم نواز کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،میاں نواز شریف اور مریم نوازکے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف،مریم نواز کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی عدلیہ مخالف بیان بازی پر اتر آئے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے،انہوں نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے پیمرا کو توہین آمیز مواد کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں،انہوں نے کہا کہ پیمرا نے توہین عدالت پر مبنی مواد اور تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،جس پرعدالت نے احسن اقبال،میاں نواز شریف،مریم نواز اور پیمرا کو15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے سیکرٹری پیمرا کو مرکزی کیس میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات