قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کسی بھی ملکی شہری کے خلاف نامناسب رویہ نہیں ہے، احسن اقبال

صوابی سے دو بھائیوں کو تین دن تک قید میں رکھنا زمینی تنازعہ ہے نادرا کا مسئلہ نہیں ہے ،توجہ دلائو نوٹس پر جواب

منگل 13 مارچ 2018 18:05

قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کسی بھی ملکی شہری کے خلاف نامناسب رویہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کسی بھی ملکی شہری کے خلاف نامناسب رویہ نہیں ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے میں کسی بھی رنگ و نسل کے حوالے سے بھی تفریق نہیں ہے قومی اسملی اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشتو بولنے والوں نے پاکستان کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے بہت کام کیا ہے کسی بھی شہری کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ نادرا میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پختون کارڈ بنوانے آتا ہے تو اس کی خصوصی جانچ پڑتال کی جاتی ہے ۔

صوابی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو تین دن تک قید میں رکھا گیا ہے ان کا کیا قصور ہے۔

(جاری ہے)

جس پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ سول مسئلہ ہے اور زمین کا تنازعہ ہے نادرا کا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین ہیں جو پاکستان کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں جس وجہ سے یہ تمام فلٹر لگائے گئے ہیں اگر ایوان ایسی پالیسی بنا دے کہ ہم ان کو پاکستانی شہریت دے دیں تو پھر یہ جانچ پرٹال ختم کر دیں گے کسی بھی ملکی شہری کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی کسی بھی شہری کے ساتھ کسی بھی صوبے میں امتیازی پالیسی نہیں ہے جو چند مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

ان کو ختم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں قائد اعظم یونیورسٹی میں صوبائیت کو فروغ دیا جا رہا تھا اور اس سلسلے میں اقدامات کر رہے ہیں تمام لوگ تمام زبانوں کے باوجود ایک جگہ اکٹھے ہیں وہ منگل کو پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کے پشتونوں کو عام دیوانی مقدمات و انتشارات میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :