شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ،تکمیل سے عوام کی زندگی میں انقلاب برپا ہوگا ‘ ملک رفیق رجوانہ
اسلامی معاشی نظام استحصال سے پاک معاشرے کے قیام اور وسائل کی مساویانہ تقسیم کی ضمانت ہے جس کیلئے اسلامی بینکنگ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ گورنر پنجاب
منگل 13 مارچ 2018 18:35
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے محض امیر اور غریب کے درمیان خلیج کووسعت دینے کے سوا کچھ نہیں کیا جس کے نتیجے میں دو طبقے معاشرے میںپیدا ہوئے ایک وہ جو وسائل پر براجمان رکھتے ہیں اور دوسرا وہ جو وسائل کی خاطر لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب اسلامی دنیا نے یہ جان لیا ہے کہ پبلک سیکٹرکو اور اپنے معاشی نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال کر ہی استحصال کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اسلامی بینکنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ا س سلسلے میں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس تصور کو خاصی تقویت ملی ہے اور آج پاکستان میں تقریبا ہر شیڈول بنک اسلامی بینکنگ سروسز فراہم کررہا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کامسیٹس کے زیر اہتمام اس عالمی فورم کے انعقاد کو سراہا اور کہاکہ تعلیمی اداروں کی سطح پر اسلامی بینکنگ اور فنانس کے موضوع پر سیمینار اور پروگرام یقینا خوش آئند ہیں، دنیا بھر کے ماہرین معاشیات اور بینک کار جس طرح آج ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہیںیہ اسلا می بینکنگ کو تقویت دینے کے لئے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے فورم میں پیش کیے جانے والے مقالوں اور ریسرچ پیپرز کو عوام کو آگاہی کے لئے ان کی اشاعت کی ضرورت پربھی زور دیا۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر اور ڈائریکٹر پروفیسر قیصر عباس نے کامسیٹس کی کارگردگی اور جاری پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دریں اثناہء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے یہاںگورنر ہائوس لاہور میں حلقہ پی پی 159سے مسلم لیگ (ن) کے 18رُکنی وفد نے ملاقات کی جنہوں نے خالد محمود لودھی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر شاہد محمود، چوہدری اکبر علی، چوہدری یونس اور دیگر کارکن موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے جن کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں انقلاب برپا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا محور صرف اور صرف ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔ گورنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کا قابل فخر قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے قائد کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام کی طاقت سے کامیاب و کامران ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.