سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

منگل 13 مارچ 2018 18:38

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی عابد قائم خانی کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمے کی نقول عدالت میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر مقدمہ نقیب اللہ سمیت چار افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر کیا گیا۔مقدمے میں سابق ایس ایس پی راو انوار،ایس ایچ او امان اللہ مروت،ڈی ایس پی قمر احمد ،ایس ایچ او شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر،فدا حسین سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نقیب اللہ ودیگر پر اسلحہ ایکٹ،دھماکہ خیز مواد کے جھوٹے مقدمات درج کیے۔مقتولین سے برآمد ہونے والا اسلحہ ملزمان کا تھا۔

متعلقہ عنوان :