Live Updates

گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار

پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 18:40

گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار
گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔جھگڑالو کارکنان کی جانب سے لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رکنیت سازی کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن جلد ہی یہ جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔کارکنان پہلے معمولی بات پر آپس میں بحث کرنے لگے جس کے بعد یہ بحث بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔کارکنان کی جانب سے لاتوں گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :