شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب

ْہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، یقین ہے انصاف ضرور ملے گا، وزیر اعلی پنجاب کیسی بھی سازبازہو اور کتنے ہی گٹھ جوڑ ہوں نیازی اور زرداری ہم پر بھاری نہیں ہو سکتے عمران خان نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخو اکے عوام کے ساتھ فراڈ کیا نواز شریف جیسے عظیم قائد کی جگہ منصب سنبھالنا اہم لیکن بہت مشکل مرحلہ ہے، مسلم لیگ کا صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی جنرل کونسل سے خطاب

منگل 13 مارچ 2018 20:08

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، یقین ہے انصاف ضرور ملے گا اور اس زیادتی کا ازالہ ہو گا، کیسی بھی سازبازہو اور کتنے ہی گٹھ جوڑ ہوں نیازی اور زرداری ہم پر بھاری نہیں ہو سکتے، نواز شریف جیسے عظیم قائد کی جگہ منصب سنبھالنا اہم لیکن بہت مشکل مرحلہ ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب ہو گئے، شہباز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، شہباز شریف نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ یہ عہدہ میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن اپنے قائد نواز کی سرپرستی عوام کی دعاؤں اور ورکرز کی مدد سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن مبارک باد دینے اور وصول کرنے کا دن نہیں ہے، دل شکستہ اور دل گرفتہ ہیں کہ ہمارے عظیم لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی دل گواہی دیتا ہے کہ انصاف ضرور ملے گا اور وہ وقت بھی آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا، مسلم لیگ (ن) قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریات کی وارث جماعت ہے، جمہوریت کے تسلسل اور غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے سینیٹ انتخابات میں آصف علی زرداری اور عمران خان کے اتحاد پر کہا کہ کیسی بھی سازبازہو اور کتنے ہی گٹھ جوڑہوں نیازی اور زرداری ہم پر بھاری نہیں ہو سکتے، عمران خان نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخو اکے عوام کے ساتھ فراڈ کیا، مسلم لیگ (ن) کے صدر شبہاز شریف نے کہا کہ کل بھی نواز شریف ہمارا قائد تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی وہ ہمارے لیڈر ہیں، مجھ سمیت کوئی بھی پارٹی لیڈر نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، میرے لئے اس سے بڑا اعتراز نہیں ہو سکتا کہ نواز شریف جیسے لیڈر نے مجھے اپنے منصب کے لئے چنا، نواز شریف جیسا قائد نصیب ہونے پر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جس نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خاتمے سے لیکر لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ملک کے قول و عرض مین موثر ویز کا جال بچھانے کیلئے دن رات ایک کیا جو کہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور مستقبل کا مورخ نواز شریف کو بانیان پاکستان کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا رہنما تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔۔