نواز شریف کاچیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی شکست پر ناراضگی کااظہار

م ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 13 مارچ 2018 20:15

نواز شریف کاچیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی شکست پر ناراضگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدکردہ چیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی شکست پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کو کم ووٹ ملنے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے مختلف محرکات کا جائزہ لے گی اور اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کریگی کہ پاکستان مسلم لیگ ن سمیت اتحادی جماعتوں کے کن کن اراکین نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ کاسٹ نہیں کیاذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سینیٹرز جن کا بظاہر پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے تعلق ہے اور انہوں نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا ان کے نام سامنے آنے پر ایسے ناموں کو باقاعدہ پبلک کیا جائے انکوائری کمیٹی آئندہ پندرہ روز میں اپنی رپورٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :