سوات،کبل میں آوارہ کتے کے کا ٹنے سے معصوم بچہ زخمی

منگل 13 مارچ 2018 20:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) کبل میں آوارہ کتے کے کا ٹنے سے معصوم بچہ طلحہٰ شدید زخمی ہسپتال منتقل علا قے میں آوارہ کتوں کی نشاندہی کرنے کے حوالے گذشتہ دنوں با قا عدہ میڈیا پر نشاندہی کرنے کے با وجود TMAکبل اور متعلقہ اداروں نے کوئی کاروائی نہ کی اور ایک بار پھر علاقے میں گذشتہ سال کی طرح دل خراش واقع پیش آیا تفصیلات کے مطابق کبل کے علا قہ کاریزوں شاہ میں ایک معصوم بچہ طلحہ ولد نواب علی کو آوارہ کتوں نے کا ٹ کر شدید زخمی کر دیا جسے فوری طو رپر طبی امداد ہسپتال پہنچا دیا گیا واقع کے بعد کبل اور ملحقہ علا قوں میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گئے کیونکہ گذشتہ سا ل علا قے میں ایک معصوم بچے کو آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے دم توڑ گئی تھی اس حوالے کبل ملحقہ علا قوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی کے حوالے روزنامہ چاند نے ایک تفصیلی سٹوری شائع کی گئی تا ہم TMAکبل اور متعلقہ اداروں کے خا مو شی کے با عث ایک اور واقع نے جنم لیا جس کے با عث لو گوں میں خو ف و ہراس پھیل گیااور مذکورہ محکموں پر عوامی تنقید ایک بار پھر شروع ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :