پشاور، قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مسیحی ملزم کو پھانسی اور چا ر لاکھ جرمانے کی سزاء

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سیشن جج سپیشل ٹاسک پشاور محمد یونس خان نے یونیورسٹی کیمپس کے علاقے لالہ زار کالونی کی قتل کیس سماعت مکمل کرنے پر مسیحی ملزم کو پھانسی اور چا ر لاکھ روپے کی جرمانے کی سزاء کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قریبی عزیز کو قتل کر دیا تھا مدعی مقدمہ کی جانب سے سید ولایت علی شاہ بخاری ایڈوکیٹ نے پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم قیصر مسیحی سکنہ لالہ زار کالونی پشاور پر الزام ہے کہ اس نے یکم مارچ 2015کو گھر کے اندر قریبی عزیز میٹھو جاوید کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :