صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات سب انجینئرز کو گریڈ 16میں اپ گریڈ کردیاگیا

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات سب انجینئرز کو گریڈ 16میں اپ گریڈ کردیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح سب انجینئرز کے اپ گریڈیشن بھی کر دی گئی ہے محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری محکموں میں گریڈ 11اور گریڈ 12میں خدمات سرانجام دینے والے درجنوں سب انجینئرز کے پے سکیلز کو ون ٹائم فارمولے کے تحت گریڈ 16میں اپ گریڈ کر دیاگیا ہے اس کا اطلاق دس سال یا اس سے زائد تک سروس کرنے والے سب انجینئرز پر ہو گا سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تمام انتظامی محکموں کے سیکرٹریز کو آگاہ کردیا ہے