پشاور،دہشت گردی ، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 12ملزمان کی ریڈ وارنٹ جاری

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) دہشت گردی ، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 12ملزمان کی ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہو ئے گرفتاری کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے مشال خان قتل کیس اور اسما رانی قتل کیس کے اہم ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث ڈھائی سو سے زائد دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی ہے جن میں سے بیشتر کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی ، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایسے ملزمان جو کہ روپوش ہیں اور بیرون ممالک فرار ہو چکے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈوارنٹ جاری کئے گئے ہیں اوراس سے وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :