پی آئی اے پیپلز یونٹی ایمپلائز یونین کی ریلی

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پی آئی اے پیپلز یونٹی ایمپلائز یونین نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی کامیابی پر ریلی نکالی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور بکنگ آفس پشاور میں یونٹی کے صدر شاد محمدکی قیادت میں افسران اور ملازمین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں پی آئی اے بکنگ آفس پشاور میں پی آئی اے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدر شاد محمد ، جنرل سیکرٹری وقاص نے کہا کہ نو منتخب چیرمین اور ڈپٹی چیئر مین پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرینگے انہوں نے اپنی طرف سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :