پاکستان مکئی کی پیداوار میں خود کفیل،سالانہ پیداوار 61 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

منگل 13 مارچ 2018 20:38

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مقامی بیج سے مکئی کی پیداوار میں زرعی خود کفالت سے ہمکنار کرنے میں پاکستانی سائنسدانوں نے ملٹی نیشنل اور غیر ملکی فرمز پر سبقت حاصل کر لی،زرعی سائنسدان اور میز سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت پاکستان میں مقامی وسائل سے اعلی کوالٹی کا مکئی کا بیج تیار کیا جارہا ہے اور اس وقت پاکستان میں مکئی کی پیداوار61 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے،مستقبل میں مقامی بیج سی100 تا300 فیصد تک پیداوار میں اضافہ ممکن ہے،پاکستانی بیج درآمدی بیج سے سستا اور معیاری ہے جس سے پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرنا ممکن ہے،اس ضمن میں حکومت پنجاب کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں، تحقیقاتی ادارہ جوار، باجرہ ومکئی یوسف والا ضلع ساہیوال کے کام اور زرعی تحقیق کے معیار میں پہلے سے کافی زیادہ بہتری آئی ہے،واضح رہے کہ گندم،چاول کے بعد مکئی تیسری بڑی فصل ہے جس کی ملکی پیداوار میں85 فیصد صوبہ پنجاب کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :