پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایران میں 2 خود کش حملے ناکام بنوانے کیلئے مدد فراہم کی: ایرانی وزیر خارجہ

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 19:06

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایران میں 2 خود کش حملے ناکام بنوانے ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایران میں 2 خود کش حملے ناکام بنوانے کیلئے مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایران میں 2 خود کش حملے ناکام بنوانے کیلئے مدد فراہم کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بچانے پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :