Live Updates

تحریک انصاف کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 19:17

تحریک انصاف کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن میں ن لیگ کو شکست دینے کے بعد اب تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے سلسلے میں بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروانے کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب میں شکست کے بعد اگر ن لیگ اب قائد حزب اختلاف بھی منتخب کروانے میں ناکام رہی تو سینیٹ میں حکمراں جماعت اپنا کنٹرول مکمل طور پر کھو دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات