سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دیت کے لیے مجبورکئیے جانے کا انکشاف ،نہ لینے کی صورت میں دھمکیاں دی جا رہی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 19:18

سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دیت کے لیے مجبورکئیے جانے کا انکشاف ،نہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) : سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دیت کے لیے مجبورکئیے جانے کا انکشاف ،ہوا ہے نہ لینے کی صورت میں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 17جون 2014کو پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کی رہائش گا ہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کے معاملے پر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنا ن میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14کارکنان شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری اور متاثرین کے بارہا احتجاج کے بعد بھی چار سال گزر گئے لیکن نہ تو ذمہ داروں کا تعین ہوا اور نہ ہی لواحقین کو انصاف ملا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے دیت لینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین نے کسی بھی قسم کی سودے بازی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے انصاف مانگا ہے اور وہ انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے رابطے میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔