ائیر چیف مارشل سہیل امان کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

منگل 13 مارچ 2018 21:01

ائیر چیف مارشل سہیل امان کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔ایئر چیف نے جنرل زبیر محمود حیات چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جنرل زبیرنے پاک فضائیہ کے سربراہ کی آپریشن ضرب عضب کے دوران شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی طرف سے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے اور مقامی طور پر دفاعی سامان کی تیاری کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کو کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔