Live Updates

خواتین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میںشامل ، عوام کا جوش خروش تبدیلی کی نشانی ہے، ظالموں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،حلیم عادل شیخ

منگل 13 مارچ 2018 21:04

خواتین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میںشامل ، عوام کا جوش خروش تبدیلی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قائد آباد پر لگائے جانے والے 6روزہ مرکزی میمبر شپ کئمپ چوتھے روز بھی جاری ، عوام کا جوش خروش، سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے کئمپ پر پہنچ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کا کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا، کئمپ پر شمولیت اختیار کرنے والوں میںزیادہ تعداد خواتین کی رہی ، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین گھروں سے نکل کر کئمپ پر پہنچ گئی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کے منشور پر یقین ہے پاکستان تبدیل ہونے جارہا ہے ہم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کا پاکستان کی عوام اگر ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے تو پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے، اور اس تبدیلی کے سفر میں ہمارے ساتھ آئیں ، انہوں نے مزید کہا اب موسم تبدیل ہوتی نظر آرہا ہے عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے بدولت تاریخ میں پہلے بار سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ منتخب ہوا ، انہوں نے مزید کہا سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے مفاد کے خاطر فیصلے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا سندھ کو پ پ پ والوں نے کراچی کو ایم کیو ایم والوں نے برباد کیا ہے اگر ابھی عوام آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئی تو ان کی تقدیر کبھی نہیں بدلے گی، اپنے حقوق کے حاصلات کے لئے ہمارا ساتھ دیں ہم سندھ کا نقشہ بدل کر دکھائیں گے کراچی کی کھوئی ہوئی روشنیاں دوبارا لوٹائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :