صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا اچانک دورہ ،جاری تر قیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

منگل 13 مارچ 2018 21:10

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا ..
راولپنڈی13۔مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے منگل کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا اچانک دورہ کیااور جاری تر قیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔چیئر مین سٹیئر نگ کمیٹی پنجا ب سپو ر ٹس بو ر ڈ محمد حنیف عبا سی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر سلمان رفیق نے سست روی کے شکار ٹھکیداروں کو آخری وارننگ دی اور کہا کہ مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبہ میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کے لیے تمام ضروری فنڈ زبروقت جاری کردئیے ہیں اور اسکی کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری وسائل مہیا کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن طارق سلام مروت ،چیئرمین الائیڈ ہاسپٹل ڈاکٹر اسلم،پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شعیب خان ، ایس ای بلڈنگ شہزاد حسین ،ایکسین بلڈنگ رائو طاہر اکرام سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کی تکمیل سے پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کی بڑی تعدادمیں عوام مستفید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین تر جیحات ہے اور انکی معیار زندگی بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کو شاں ہیں ۔

اس موقع پرچیئر مین سٹیئر نگ کمیٹی پنجا ب سپو ر ٹس بو ر ڈ محمد حنیف عبا سی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی منصوبے کو جلد از جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔تاکہ عوام اس منصوبے سے معیاری علاج ومعالجے کی سہولیات سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کریں ۔