جوتامارسیریزچل پڑی،اب ن لیگ پی ٹی آئی،پی ٹی آئی ن لیگ کوجوتےمارےگی،جاوید ہاشمی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مارچ 19:40

جوتامارسیریزچل پڑی،اب ن لیگ پی ٹی آئی،پی ٹی آئی ن لیگ کوجوتےمارےگی،جاوید ..
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) : سابق سینئروفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی،الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔

پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے۔ کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہے؟ خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔