متحدہ مجلس عمل کا اتحاد دوبارہ ختم ہونے کے دہانے پر، 2 بڑی جماعتوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل مارچ 19:46

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) متحدہ مجلس عمل کا اتحاد دوبارہ ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے بعد متحدہ مجلس عمل کے اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے اتحاد کی پالیسی کیخلاف جانے پر مولانا فضل الرحمان کیخلاف 2 بڑی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے موقف دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طرز عمل متحدہ مجلس عمل کے اتحاد کیلئے درست نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اس حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ 2 بڑی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :