انڈین آرمی کی بزدلانہ کارروائیاں تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں، راجہ نصیراحمدخان

منگل 13 مارچ 2018 21:12

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ انڈین آرمی کی بزدلانہ کارروائیاں تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں، بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے، وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں،بھارت جبر اور طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض فوج کے ظلم اور بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،بزدل بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے، کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گا۔ بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپر گولہ باری کوبندکرے، ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیںکرینگے، مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والے بہن بھائیوںسے ہمارارشتہ کوئی نہیںتوڑسکتا۔ مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اوردنیاکی کوئی طاقت اسے ہم سے جدانہیںکرسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتا۔کشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا ۔بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے، بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیںداخل کی ہوئی ہے اورہرروزمائوں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوںبچوںاورنوجوانوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے عالمی برادری بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج واپس بلائے ۔