وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ کی الودعی ملاقات

وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کے دفاع کیلئے شاندار خدمات کو سراہا، آئندہ زندگی اور کاوشوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 13 مارچ 2018 21:16

وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ کی الودعی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کے دفاع کیلئے شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی اور کاوشوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے ۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سبکدوش ہونیوالے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل اما ن نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایئر چیف کی ملک کے دفاعدفاع کیلئے شاندار خدمات کوسراہا۔وزیراعظم نے ایئرچیف مارشل سہیل امان کی آئندہ زندگی اور کاوشتوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔