امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو عہدے سے فارغ کردیا

ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیونئے سیکرٹری آف سٹیٹ تعینات

منگل 13 مارچ 2018 21:16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو عہدے سے فارغ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو عہدے سے فارغ کر کے ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیو کو نیا سیکرٹری آف اسٹیٹ مقرر کردیا گیا دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلر سن کو عہدے سے فارغ کر کے ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیو کو نیا سیکرٹری آف اسٹیٹ بنا دیا۔

امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جینا ہاسپیل نئی سی آئی اے ڈائریکٹر ہونگی۔جینا اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔65 سالہ ٹلرسن اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے منظر عام پر تھیں جس کے بعد ان کو اس عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :