کوٹلی ستیاں میں18 مارچ کو پیپلز پارٹی کا جلسہ اور بلاول کااستقبال صدیوں یاد رکھا جائیگا ،قمرزمان کائرہ

ہماری شہید قیادت نے ملک و قوم کی خاطر شہادت کو گلے لگاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں اسی خطہ پوٹھوہار میں لی تھیں جس کا قرض چکانے کیلئے عوام کا سمندر بی بی شہید کے لال کا شایان شان استقبال کرے گا،راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس سے خطاب

منگل 13 مارچ 2018 21:44

کوٹلی ستیاں میں18 مارچ کو پیپلز پارٹی کا جلسہ اور بلاول کااستقبال صدیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کوٹلی ستیاں میں18 مارچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ اور بلاول بھٹو زرداری کااستقبال صدیوں یاد رکھا جائیگا ․ ہماری شہید قیادت نے ملک و قوم کی خاطر شہادت کو گلے لگاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں اسی خطہ پوٹھوہار میں لی تھیں جس کا قرض چکانے کیلئے عوام کا سمندر بی بی شہید کے لال کا شایان شان استقبال کرے گا ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس میں کیااس موقع پرپنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد ، پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،راجہ خرم پرویز اشرف ، چوہدری اسد پرویز ، راجہ عمران اشرف ، مہرین انور راجہ ، ملک نجیب الرحمن ارشد ، مظہر حسین بابر ، شفقت عباسی ، آصف شفیق ستی ، سید ابرار رضوی ، نرگس فیض ملک ، نیلو فر بختیار ، نعیم اسلم کیانی ، سید قمر عباس شاہ ، راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ ، راجہ امجد ایڈووکیٹ ، حاجی محمد گلزار اعوان ، افتخار شہزادہ ، محمد علی شاہ ، اظہر علی خان ،فہیم شہزاد، زاہد اقبال ، سردار اشعر حیات خان ، سردار خالد خان ، افسر خان ، چوہدری ظہیر سلطان محمود ، توقیر عباسی ، بابر سلطان جدون ، چوہدری افتخار احمد ، ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ ، ملک قاسم ادریس ، عمران بٹ ، سردار اظہر عباس ، ملک ہاشم خان ، ملک وحید ، چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر ، مرزا جہانگیر ، اشتیاق پال ، انصرکیانی ، راجہ شیراز کیانی ،محمد نعیم اعوان پی اے قمر الزمان کائرہ ، قاصدہ مرتضی ، صدف مرتضی ، راجہ مشتاق ، خالد حبیب ڈار ، ملک ساجد الرحمن بچی سمیت ضلعی ونگ، پی ایس ایف ، پی وائی او ، شعبہ خواتین ، لیبر ونگ ، کلچرل ونگ ، لائیر ونگ، مینارٹی ونگ سمیت سینکڑوں کی تعداد دمیں ڈویژن بھر کے عہدیداروں اور سرگرم بزرگ جیالوں نے شرکت کی ․ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا بھلا کس جماعت میں اتنا دم خم اور عوامی محبت ہے کہ جس نے خط غربت کے اندر رہنے والے انور لال دین اور پہلی مرتبہ ایک ہندو لڑکی کرشنا کوہلی کو سینٹ آف پاکستان کا رکن بنوایا․ پی پی پی کی سیاست کا مرکز و محور غریب کسان ، ہاری ، مزدور اور پسے ہوئے طبقات ہیں ․انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کی نمائندہ قیادت ہے جس سے لوگ والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ․ پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظوراحمد نے کہا کہ پی پی پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چوہدری اعتزاز احسن ، میاں رضا ربانی ، راجہ پرویز اشرف ، سید یوسف رضا گیلانی جیسے پارٹی کارکنوں کو ملک کے اعلی ترین مناصب تک پہنچایا اور اللہ تعالی نے یہ اعزاز صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے مقدر میں لکھا ہے کہ وہ عام کارکنوں کو نیچے سے اٹھا کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں بٹھا دیتی ہے ․ یہی وجہ ہے کہ آج تک اور تاقیامت ذوالفقار علی بھٹو شہید غریب عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا رہے گا ․ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں غریب طبقات کی جماعت ہے جو ملکی آبادی کا 95 فیصد ہیں اور یہی عوام اللہ تعالی کے بعد ہماری اصل طاقت ہیں ․ اٹھارہ مارچ کو کوٹلی ستیاں میں عوام پی پی پی سے اپنے والہانہ لگائو اور وابستگی کا مظاہرہ کریں گے ․ انہو ںنے کہا کہ نوجوان نسل کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جو جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کی بنیاد یعنی ایٹمی پروگرام شروع کرنے کی پاداش میں دی․ بھٹو کی ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات آج بھی ہماری معیشت کی جان بنی ہوئی ہیں اور اسی طرح ہماری شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے عوام اور جمہوریت کیلئے بے مثال جدوجہد کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا ․راجہ خرم پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کے تمام عہدیدار اپنی شہید قیادت کی ان قربانیوں کا پرچار کرکے نوجوان نسل کو بتائیں کہ ماضی میں جس طرح ہماری قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کے دفاع ، جمہوریت اور جمہور کا کامیاب دفاع کیا ہے اسی طرح آنے والے وقتوں میں بھی یہی جماعت ملک کو مسائل کے گرداب سے باہر نکالے گی ․ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ ہماری موجودہ قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اندر بھی وہی درویش صفت روحیں ہیں جو ایک ادنی سے ادنی کارکن کو بھی اپنے مقابل بٹھا کر پہروں اس کی بات سنتے ہیں اور خندہ پیشانی سے جواب دیتی ہے ․ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹوز کا سیاسی فلسفہ اپنے اندر اتنی کشش رکھتا ہے کہ نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد دوڑی دوڑی پارٹی میں شامل ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :