’’رخ روشن کا روشن ایک پہلو بھی نہیں نکلا…جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا‘‘

شہباز شریف کی عمران نیازی کے تبدیلی کے دعوؤں پر شاعرانہ تنقید

منگل مارچ 22:04

’’رخ روشن کا روشن ایک پہلو بھی نہیں نکلا…جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف ایک ساتھ کنونشن سنٹر میں منعقدہ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے لئے آئے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ہمراہ تھی- وزیر اعلی کے خطاب کے دوران کارکن ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے واشگاف نعرے لگاتے رہے - جب محمد شہباز شریف کے بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا-محمد نواز شریف نے محمد شہباز شریف کو گلے لگا کر مبارکباد دی - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اپنی تقریر میں عمران خان نیازی کے تبدیلی کے دعوے کو کے پی کے میں دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ہر فرد اور ہر نوجوان عمران خان نیازی کے بارے میں یہ شعر پڑھنے پر مجبور ہے ! رخ روشن کا روشن ایک پہلو بھی نہیں نکلا…جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا

متعلقہ عنوان :