چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 21:26

چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن  گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) : چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،چین نے اپنے ہتھیاروں کی فروخت میں سے تقریبا 35 فیصد پاکستان کو فراہم کیے۔تفصیلات کے مطابق ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور سلامتی سے متعلق معاملات پر تحقیق کرنے والے ایک عالمی ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں چین کو دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا پانچواں بڑا ملک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنا اسلحہ سب سے زیادہ فروخت کرتا ہے اور اسلام آباد بیجنگ سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدتا ہے ۔2013 سے 2017 کے دوران پاکستان چین سے ہتھیار درآمد کرنے والا بڑا ملک تھا اور چین نے اپنے ہتھیاروں کی فروخت میں سے تقریبا 35 فیصد پاکستان کو فراہم کیے یوں چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2012 کے مقابلے میں 2013 سے 2017 میں امریکہ سےپاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی میں نمایاں کمی آئی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کئی دہائیوں تکپاکستان کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا لیکن دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی اور تناو کے بعد پاکستان نے کئی دیگر ممالک سے اسلحے کی خریداری شروع کر دی۔
چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن  گیا

متعلقہ عنوان :