مریدکے ،حوا کی بیٹی کو مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر کے لاش سبزی منڈی میں پھینک دی گئی

منگل 13 مارچ 2018 22:18

مریدکے ،حوا کی بیٹی کو مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مریدکے میں ایک اور حوا کی بیٹی کو مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر کے لاش سبزی منڈی میں پھینک دی گئی ۔تفصیل کے مطابق تیس سالہ لڑکی کو نا معلوم افراد نے مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش مریدکے سبزی منڈی میں پھینک دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نہ تو واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ورثاء کو تلاش کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔تھانہ سٹی کے انچارج انسپکٹر محمد نعیم باجوہ نے بتایا خاتون کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جبکہ اس کی رپٹ درج کی گئی ہے خاتون کا نام سونیا معلوم ہوا ہے اور بلال پارک کے ایک کمرہ میں کرایہ کے مکان میں رہتی تھی جن لوگوں کے پاس کرایہ پر رہتی تھی ان کی درخواست پر رپٹ درج کی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ خاتون کہاں کی رہائشی ہے اس کے والدین کہاں ہیں خاتون کو مالک مکان نے ہی سپرد خاک کیا ہے خاتون سے زیادتی ہوئی کہ نہیں قتل ہے یا کوئی اور وجہ جب پوسٹ مارٹم رپورٹ آئے گی تو مزید جو کاروائی بنتی ہو گی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :