جوتا لگنے کے واقعے کے بعد مریم نواز کے اصرار پر نواز شریف کا خصوصی میڈیکل چیک اپ، ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کی صحت کو بہتر قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل مارچ 21:54

جوتا لگنے کے واقعے کے بعد مریم نواز کے اصرار پر نواز شریف کا خصوصی میڈیکل ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) جوتا لگنے کے واقعے کے بعد مریم نواز کے اصرار پر نواز شریف کا خصوصی میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکے جانے کے واقعے کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ ان کی صاحبزادی مریم نواز کے اصرار پر کیا گیا۔ جاتی امراء میں ڈاکٹرز کے ایک پینل نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کی صحت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مکمل طور پر فٹ ہیں۔