سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں فردجرم عائد کر دی،وفاقی وزیر کا صحت جرم سے انکار

منگل 13 مارچ 2018 22:34

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں فردجرم عائد کر دی ہے ، منگل کوجسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس مشیرعالم نے وفاقی وزیردانیال عزیز کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنا تے ہوئے واضح کیا کہ دانیال عزیز نے مختلف مواقع پر اپنی تقریر میں ججوں کی تضحیک کرتے ہوئے توہین عدالت کا ا رتکاب کرنے کے ساتھ عدالتی معاملات میں بھی مداخلت کی ہے انہوں نے جسٹس اعجاز الحسن کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں ، انہوں نے نیوز کانفرس میں بھی عدلیہ کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کی ہے ، سماعت کے دورا ن وفاقی وزیردانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کیا بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی ۔