مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے روز ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی، دوبارہ شیڈول بنانے کی ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 22:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا (Good Friday) کا دن ہے، لہذہ عیسائی طلبا کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈول بناکر مجھے رپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :