لاہور ،سیشن کورٹ نے اداکارہ عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ تین سال بعد سنا دیا

مجرمہ ماڈل گرل ازماراو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، دوملزمان شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری

منگل 13 مارچ 2018 22:42

لاہور ،سیشن کورٹ نے اداکارہ عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ تین سال بعد سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سیشن کورٹ نے ادکارہ عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ تین سال بعد سنا دیا۔عدالت نے مجرمہ ماڈل گرل ازماراو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے دوملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے ادکارہ عبیرہ قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنتے ہوئے ماڈل ازما راو کو سزائے موت اور مقدمے کے دو ملزمان جن میں فاروق الرحمن اور حکیم زیشان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 34 گوہان کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے 26 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ادکارہ عبیرہ کو دسمبر 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔جس کا مقدمہ تھانہ شیراکوٹ پولیس نے درج کیا تھا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔مارچ 2015 سے سیشن کورٹ میں ملزمان کا ٹرائل زیر سماعت تھا۔عدالت کے روبرو ماڈل ازما راو سزائے موت کا فیصلہ سن کر آبدیدہ ہوگئی۔فیصلے کے دوران ادکارہ ازماراو کی تین سالہ کمسن بیٹی ماں کو پریشان دیکھ کر روتی رہی۔تاہم اس کیس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ خاتون جج نے قتل ہونے والی مقتول عبیرہ کی مجرمہ خاتون ازماراو کو سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :