وزیراعلیٰ سندھ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کو نو یں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈول بنانے کی ہدایت کر دی

منگل مارچ 22:44

وزیراعلیٰ سندھ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کو نو یں اور دسویں جماعت کے سالانہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا دن ہے، لہٰذا عیسائی طلبہ کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :