ْمحکمہ زراعت کے زیراہتمام جڑی بوٹی مکائو مہم کے سلسلہ میں سمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

منگل 13 مارچ 2018 22:50

خانیوال۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) حکومت پنجاب کی ہدائیت پر محکمہ زراعت توسیع خانیوال کے زیر اہتمام جڑی بوٹی مکائو مہم کے سلسلہ میں سمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ، ترقی پسند کاشتکاران کی بھرپور انداز میں شرکت تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع خانیوال نے حکومت پنجاب کی ہدائت پر زراعت آفس میں ترقی پسند کاشتکاران کیلئے ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ تھے جبکہ مہمان اعزاز رانا احمد منیر ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژنل ملتان ،ڈاکٹر محمد صغیر ڈائریکٹر کاٹن ملتان ،سردار جمیل احمد خان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال تھے ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژنل ملتان رانااحمد منیر نے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے فصل کی پیدوار میں اضافہ ممکن ہوسکتا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال رانا سردار جمیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے گاجر بوٹی سمیت دیگر جڑی بوٹیوں کے فصلوں پر مضر اثرات پر روشنی ڈالی ۔

مہمان خصوصی ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے سمینار سے خطاب کے دوران جڑی بوٹیوں کی تلفی کے سلسلہ میں حکومت اور محکمہ صحت کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے کاشتکار کسان خوشحال ہوگا ۔محمکہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ فیلڈ عملہ ہر فصل کے موقع پر کسانوں کی زیادہ سے زیادہ راہنمائی کریں یونین کونسل اور گائوں کی سطح پر حکومت پنجاب کی تمام سکیموںکو پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو کھاد پر بھی سبسڈی دے رہی ہے اور حال ہی میں گندم اور کچن گارڈننگ کے بیج کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے سبسڈی پر زرعی آلات سمیت سپرے ،مشینری بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

سمینار میں ،رانا مقصود احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کبیروالا ،لیاقت علی گوندل اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جہانیا ں ،معزز کاشتکاران ،ترقی پسند کاشتکاران کپاس ،کونسلر رانا منصور ،مختلف یونین کونسل کے چیئرمین الطاف بنگش ، کسان اتحاد کے راہنما کسان اتحاد آصف نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ سمینار کے آخر میں ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم واک بھی کی گئی جس کی قیادت چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کی ۔سمینار کے میزبان رانا حبیب الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خانیوال نے معزز مہمانوں اور کاشتکار وں کا شکریہ ادا کیا۔