ممتاز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 مارچ 2018 09:35

ممتاز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2018ء) ممتاز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خاندان کے ترجمان نے اسٹیفن ہاکنگ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

اسٹیفن ہاکنگ کو آئنسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا تھا، ان کا زیادہ تر کام بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں ہے۔ گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اور چند روز کے دوران اسے 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔