سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ مارچ 10:33

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ ۔2018ء) سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی کہ خواجہ سعد رفیق کی عدالت صرف2تقاریر دیکھ لے۔

(جاری ہے)

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دکھا دیں کون سی تقاریر ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کا انداز توہین عدالت ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کئی چیزیں ہمارے پاس پڑی ہیں درگزر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔