خاکی میں چھوٹے بھائی نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

بدھ مارچ 10:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) خاکی میں چھوٹے بھائی نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مقتول میاں بیوی کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق خاکی کے علاقہ نلور منڈی میں احسان الله نامی نوجوان نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی علی زر خان اور اس کی اہلیہ کو قتل کر دیا۔

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ خاکی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئی اور نعشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔ میاں بیو ی کی نعشوں کو بعد ازاں ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔ مقتولین کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :