شاہ محمد کے قریب کار اور مسافر کوچ میں تصادم ،کار ڈرائیور جاں بحق

بدھ 14 مارچ 2018 10:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ہری پور میں شاہ محمد کے قریب کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجہ میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمد کے مقام پر مانسہرہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ نمبر اے سی Z824 حسن ابدال سے ایبٹ آباد جانے والی کار نمبر بی ایس A009 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار قیصر شاہ ولد معصوم شاہ شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مانسہرہ سے کراچی چلنے والی کوچوں کی تیز رفتاری کے باعث اس سے قبل بھی متعدد حادثات واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں سینکڑوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں تاہم ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ سنگل سڑک ہونے کے باعث کوچز کی کم رفتار سے متعلق قانون پر عمل درآمد اور غلط اوور ٹیک کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :