مارکیٹ میں ویلڈنگ کے دوران شعلہ گرنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں فوم کی دکان جل کر خاکستر

بدھ 14 مارچ 2018 10:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) مارکیٹ میں ویلڈنگ کے دوران شعلہ گرنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں فوم کی دکان جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ آتشزدگی سے مارکیٹ میں قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسیکو1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ آئی۔ ریسیکو 1122 کا غیر تربیت یافتہ عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا۔

آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو آرمی برن ہال کالج کے سامنے مارکیٹ میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران شعلہ عباسی فوم سنٹر میں موجود میٹریس پر گرگیا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری ریسیکو 1122 کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم غیر تربیت یافتہ عملہ سے پانی کے پائپ سے پانی نہ نکل سکا۔

ریسیکو1122 کی دوسری فائر بریگیڈ بھی پہنچ آئی، عملہ نے 20 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور قریبی دکانوں کو مزید نقصان سے بچا لیا۔ اس دوران عباسی فوم سنٹر میں موجود میٹریس اور فوم مکمل طور پر جل گیا، آتشزدگی سے مارکیٹ کی دیگر دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عباسی فوم سنٹر کے مالک معراج عباسی کے مطابق ان کا 50 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :