آصف زرداری کی چالوں سے پردہ اُٹھ گیا،صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو سینٹ میں عہدے دلوانے کی وجہ سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 11:26

آصف زرداری کی چالوں سے پردہ اُٹھ گیا،صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن دعوے کر رہی تھی کہ ہم سینیٹ چئیرمین کے عہدے کا الیکشن جیت جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، ان کو دس ووٹ کم پڑے اور اب ان دس ووٹوں پر شک ہو رہا ہے کہ دس ووٹ جماعت اسلامی یا ایم کیو ایم یا پھر مولانا فضل الرحمان نے ادھر ادھر کیے ہیں ۔

دوسری جانب زرداری صاحب بھی چال چل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے رضا ربانی کو دبڑ دوس کیا ، سلیم مانڈوی والا کا کراچی میں نشاط سینما تھا پھر وہ سیاست میں آگئے، ان کا سیاست میں ایک اچھا کردار ہے۔ یہ سب کچھ سلیم مانڈوی والا کے لیےہی ہوا ہو گا لیکن ہوا یہ کہ صادق سنجرانی آئے ، زرداری صاحب کا خیال تھا کہ صادق سنجرانی کو جو میں کہوں گا، جہاں میں کہوں گا ، جس کو میں کہوں گا وہ ووٹ ڈال دیں گے ، پھر عمران خان بھی صادق سنجرانی کے پاس پہنچ گئے اور کہا کہ ہم ان کی حمایت کریں گے۔ اب ہوا یہ ہے کہ سلیم مانڈوی والا کے پاس آئی ڈپٹی چئیرمین شپ۔ جس کے لیے زرداری صاحب نے یہ سب کیا تھا انہیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا عہدہ ملا۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: