جماعت اسلامی کے رہنما نے چئیرمین سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے کی انوکھی وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 11:33

جماعت اسلامی کے رہنما نے چئیرمین سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے نے سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے کی انوکھی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف سب سے پہلے سپریم کورٹ گئے تھے اور اب آ پ نے انہی کے امیدوار کو کیوں ووٹ دے دیا؟ تو فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کو نہیں بلکہ راجہ ظفر الحق کو ووٹ دیا تھا ۔

کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ آئین پاکستان سے متعلق عالمی سطح پر جو تاثر پیدا ہو رہا ہے۔اور ناموس رسالت اور صادق و امین جیسے معاملات بھی سامنے آ رہے ہیں اور اس متعلق ن لیگ مشکل میں ہے ۔

(جاری ہے)

تو ہم چاہیے تھے کہ ان تما چیزوں کا تحفظ مسلم لیگ ن کے اندر سے ہی کیا جائےاس لئے ہم نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا۔فرید پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نہ کسی سے مستقل دشمنی ہے نہ ہی کسی سے مستقل دوستی ہے۔جس کے بعد اسٹوڈیو میں سب کے قہقے لگ گئے اور پروگرام میں موجود اینکر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے لوگوں کو چاہئیے ہماری بھی رہنمائی کریں لیکن جماعت اسلامی کی تو اپنی سیاسی پوزیشن سمجھ نہیں آتی اور یہ اپنے اصولوں پر قائم نہیں رہتے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: