سپریم کورٹ:نوازشریف‘سعد رفیق اور دانیا ل عزیزکے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنادیا
درخواستیں خارج
میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 11:43
(جاری ہے)
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی تحمل کی بھی ایک خاص حد ہوتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کی حد سے ہماری حد زیادہ ہے۔درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی ریلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سکینڈلائز کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ صادق اورامین کا تماشا لگا تومعاملہ بہت دورتک جائیگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے بیانات کو ہم در گزر کر رہے ہیں، کئی چیزیں اس سے بڑی ہوئی ہیں۔عدالت نے کہا کہ اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا مگر کہیں اور کیا ہوگا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلوں پر ہر آدمی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے، شائد اس بیان میں نوازشریف نے حدود کراس نہیں کیں، کسی اور جگہ حدود کراس کی ہوں گی اور کچھ جگہوں پر اس سے زیادہ بھی کہا گیا ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی صرف 2 تقاریر دیکھ لیں ان پر توہین عدالت ثابت ہوجائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی چیزیں ہمارے پاس پڑی ہیں لیکن ہم درگزر کر رہے ہیں۔ عدالت نے سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی۔ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.