عمران خان کو اس بات کی داد دینی چاہئیے کہ وہ سیاست کا کھیل سمجھ گئے ہیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مارچ 11:45

عمران خان کو اس بات کی داد دینی چاہئیے کہ وہ سیاست کا کھیل سمجھ گئے ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) معروف صحافی ضرار کھورو کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو اس بات کی داد دینی چاہئیے کہ وہ سیاسی گیم سیکھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضرار کھوڑو کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی بچگانہ فیصلہ سامنے آ تا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو سیاست نہیں آتی اور وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب اگر انہو ں نے چئیرمین سینیٹ الیکشن میں آصف علی زرداری کے موقف کی حمایت کی ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان آصف علی زرادری کے ساتھ مل گئے ہیں لیکن میرے خیال سے تو ہمیں عمران خان کو اس بات کی داد دینی چائیے کہ وہ اب سیاست کا کھیل سیکھ چکے ہیں۔پروگرام میں موجود ایک اور صحافی مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں پہلی با ر اپوزیشن جماعتوں کا ایک کامیاب تجربہ ہوا ہے۔کیونکہ اس سے پہلے جب اپوزیشن جماعتیں مال روڈ جلسے میں اکھٹی ہوئیں تھیں تو وہ ایک کامیاب تجربہ نہیں تھا۔اور میرے خیال سے یہ سب کر کے اگلے انتخابات کی تیاری ہو رہی ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :