مریم نواز کو دیا جانے والا 20 تولہ سونے کا تاج پُر اسرار طور پر غائب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 11:47

مریم نواز کو دیا جانے والا 20 تولہ سونے کا تاج پُر اسرار طور پر غائب
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : سرگودھا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو دیا جانے والا 20 تولہ سونے کا تاج پُر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے کمپنی باغ میں 24 فروری کو مسلم لیگ ن کے میڈیا کنونشن میں آمد پر مئیر سرگودھا ملک اکرم نوید نے مریم نواز کو 20 تولہ سونے کا تاج پیش کیا اور انہیں پہنایا۔

مریم نواز نے یہ تاج سرگودھا کے یتیم خانے کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن 18 روز گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ تاج کسی بھی یتیم خانے نہیں پہنچا اور پُر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ تاج سرگودھا کے مقامی ایم این اے چودھری حامد حمید کے حوالے کیا گیا تھا، اس حوالے سے مئیر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ہم اس کی چھان بین کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :